They are 100% FREE.

بدھ، 3 اکتوبر، 2018

کرک کے گیس سے محروم 9 دیہات کو بہت جلد گیس کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا

 

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب 

[ 03 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلامسرور خان نے کہا ہے کہ کرک کے گیس سے محروم 9 دیہاتوں کو بہت جلد گیس کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا‘ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کررہے ہیں‘ کرک کے 38 میں سے 29 گائوں کو گیس فراہم کی جاچکی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شاہد احمد خان کے ضلع کرک میں 38 دیہات کو گیس کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ یہ سوئی ناردرن کیلئے ایک اہم ایشو ہے،کرک میں گیس کی پیداوار بھی ہے جبکہ چوری بھی ہو رہی ہے، اس حوالے سے میری سوئی ناردرن کے حکام کے ساتھ میٹنگز بھی ہوچکی ہیں، اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے 837 ملین روپے مختص کئے گئے تھے جن 
میں سے 760 ملین وفاقی اور صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 38 میں سے 29 دیہات کو گیس کی فراہمی ہوچکی ہے جبکہ9 دیہات بقایا ہیں۔ اس سلسلے میں سمری ای سی سی کو بھجوائی ہے اور رواں ماہ اس کی منظوری کا امکان ہے۔ شاہد احمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزراء اعظم نے گیس کے ایشو کو سنجیدگی سے نہیں لیا، ہم پر گیس چوری کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جائز اور قانونی کنکشن فراہم کرنے کی صورت میں یہ شکایت ختم ہو جائے گی لیکن ہمیں چور نہ کہا جائے۔
جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جب قانونی حق نہیں ملتا تو لوگ مجبور ہوجاتے ہیں، اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، میں خود کرک کا دورہ کروں گا اور وہاں پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، جہاں میٹرز نہیں ہیں وہاں میٹر لگائے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں