They are 100% FREE.

پیر، 1 اکتوبر، 2018

5 منٹ میں اس کا بات پتہ کرکے بتائو ورنہ نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کر نے کا حکم جاری کر دیں گے، احتساب عدالت نے ہنگامی حکم دیدیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک) فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریمارکس دیئے کہ 5 منٹ میں پتہ کرکے بتائیں نوازشریف کیوں پیش نہیں ہوئے،نہ بتایاتونوازشریف کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق
وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پیش نہ ہوئے اور نہ ہی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے ۔جس پر معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ حارث کی طبیعت ناسازہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے تھوڑی ہوتاہے کہ ملزم اپنی مرضی سے آئے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاون وکیل کی موجودگی میں گواہ کابیان قلمبندکیاجائے،نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائرنہیں کی،یہ مرضی سے عدالت کوچلاناچاہتے ہیں۔جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ میں اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرناچاہتا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کی عدم پیشی پروارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں