صدر پاکستان کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں. درخواست میں موقف
اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر۔2018ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے لیے درخواست دائر کردی ہے. تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے . عدالت میں ڈاکٹرعارف علوی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدر پاکستان کے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، ان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں.
یاد رہے کہ 27 ستمبرکو صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد دھرنے کے دوران بننے والے مقدمے میں استثنیٰ دیے جانے پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کیا. واضح رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبرکو وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے ان کے موکل کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں