They are 100% FREE.

منگل، 2 اکتوبر، 2018

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کونہ لگانا بوکھلاہٹ ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری


وزیراعظم نے اقوام متحدہ نہ جاکراہم موقعہ ضائع کیا،پیپلزپارٹی عوامی ایشوزپربھرپوراپوزیشن کا کردارادا کرے گی،چیئرمین پی پی کا عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد(02 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہ بنانے کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کونہ لگانا بوکھلاہٹ ہے، ہم نے چودھری نثارکوچیئرمین پی اے سی بنا کرمثال قائم کی تھی،،وزیراعظمنے اقوام متحدہ نہ جاکراہم موقعہ ضائع کیا۔

بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہو گئی ہے،پیپلزپارٹی عوامی ایشوزپربھرپوراپوزیشن کا کردارادا کرے گی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کونہ لگانا بوکھلاہٹ ہے،،پاکستان پیپلزپارٹی نے چودھری نثارکوچیئرمین پی اے سی بنا کرمثال قائم کی تھی،،وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کر کے ٹھوس موقف پیش کرتے،،وزیراعظم نے اقوام متحدہنہ جاکراہم موقع ضائع کیا، صحافی نے سوال کیا کہ فواد چودھری نے کہاہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق نہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ یہ بھی عجیب بات ہے،لگ رہا ہے پی ٹی آئی احتساب اورشفافیت سے بھاگ رہی ہے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحریک انصاف کی حکومت کا احتساب کرناہے،جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے وہ خود احتساب کے عمل سے بھاگ رہی ہے،پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں