They are 100% FREE.

پیر، 1 اکتوبر، 2018

بریکنگ نیوز! تحریک انصاف کو ہزاروںوولٹ کا جھٹکا ! جہانگیر ترین کی بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو نااہل قرار دیدیا ود قریشی کا وزیراعلی پنجاب بننے کا خواب پورا ہونے کا راستہ کھل گیا





لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 217 سے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

 محمد سلمان نے پی پی 217ملتان
سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔پی پی 217 کےووٹرزشعیب اکمل قریشی اور طاہرحمیدقریشی نے محمد سلمان کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔ نادرارکارڈکےمطابق محمدسلمان کی عمرالیکشن کےوقت25 سال سےکم ہے جس کے مد نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 217 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔

خیال رہے کہ  عام انتخابات 2018 میں محمد سلمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ۔ محمد سلمان کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کرتی ہی ہیں کہ وہ جہانگیر ترین گروپ کے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کا  ٹکٹ جاری ہوگیا تھا لیکن شاہ محمود قریشی نے ان کا ٹکٹ واپس  کرادیا تھا  جس کے باعث انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ میں حائل ہوگئے۔  الیکشن جیتنے کے بعد محمد سلمان نے پی ٹی آئی میں ہی شمولیت اختیار کی تھی۔

اب شاہ محمود قریشی کا وزیراعلی پنجاب بننے کا خواب پورا ہونے کا راستہ کھل گیا اب دیکھنا ہے جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی کا یہ خواب پورا ہونے دیتے ہیں کہ نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں