اسلام آباد : سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے اپنے شہبازشریف کو بیک ڈو ر چینل سے مقتدر حلقوں سے رابطوں کی اجازت دے دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا ہےکہ شہبازشریف صلح پسند آدمی ہیں انھوںنے اپنے بڑ ے بھائی سے کہا ہےکہ اگر آپ کہیں
تو میں مقتدر حلقوں سے رابطے کرکے کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں جس پر نوازشریف نے انھیں کہا ہے کہ وہ کوشش کرکے دیکھ لیں۔ عارف نظامی کاکہناتھاکہ نوازشریف بظاہر بیگم کلثوم نواز کے چالیسویں تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ سیاسی طور پر کچھ پسپائی اختیار کر چکے ہیں ۔ اس لئے شہبازشریف مقتدر حلقوں سے رابطے کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اور یہ کوششیں ہوہی رہی تھیں کہ رانا مشہود نے بیان جاری کرکے ان کوششوں کو شدید نقصان پہنچا دیا ۔جس کی وجہ سے پارٹی اب ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی بھی کررہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں