They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 اکتوبر، 2018

سرگودھا: دانیال عزیز کے زیر قبضہ 325 ایکڑ اراضی واگزار


 سرگودھا میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں کے ہمراہ سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے زیر قبضہ 325 ایکڑ اراضی ہیوی مشینری کے ذریعے واگزار کرا لی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عاصم رضا کو سورس رپورٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریباً 325 ایکڑ انور عزیز نے 1960ء میں محکمہ لائیو سٹاک سے لیز پر لیا تھا، جس کی لیز کی مدت 2000ء میں ختم ہو گئی اور 18 سال سے اس سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ چلا آ رہا تھا جس کے معاملات سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ڈیل کرتے تھے، جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی دائریکٹر اینٹی کرپشن عروج الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اسرار کاظم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور موقع ملاحظہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ 325 ایکڑ رقبہ جس کی لیز انور عزیز کے نام ہوئی تھی پر اب 18 سال سے ناجائز قبضہ ہے اور اس پر کاشت ہو رہی ہے،

یہ بھی ضرور پڑھیں :پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری کا چیف جسٹس پاکستان کی وجہ سے تمام جائیدا بیچ کر پاکستان چھوڑنے کا اعلان

 ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عروج الحسن کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی رفاقت باجوہ، تحصیلدار اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اراضی واگزار کرائی اور وسیع و عریض رقبے پر بنے ہوئے درجن سے زائد ڈیرہ جات مسمار کر کے زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں