لاہور: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر نجی اخبار 'نوائے وقت' میں قادیانوں کا اشتہار لگنے کے بعد جہاں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے وہیں غیر مسلم بھی اس اشتہار کی سخت مخالفت کر رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق اشتہار چھپنے کے بعد اسی اخبار کے مسیحی ملازم (خاکروب) نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف شمس الدین امجد کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے استعفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ''دینی حمیت اور غیرت کسی کی مثراث نہیں! سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو قادیانیت کی حمایت و دفاع اور ان کیلئے دلائل گھڑتے دیکھا، ان سب کیلئے آئینہ، شائد کوئی دیکھ سکے۔''
ضرور پڑھیں: عمران خان کی لاہور میں قائم رہائش گاہ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی
استعفیٰ میں ملازم کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میں آپ کے دفتر میں خاکروب ہوں ،جس کو سب لوگ چوڑاکہتے ہیں،میرا مذہب کرسچن ہے،مجھے آپ تمام لوگوں کے پیغمبر حضرت عیسیٰ ؑسے بہت محبت ہے اور میں ان کی بے حد محبت کرتا ہوں ،میرا ان کے بارے میں کیا عقیدہ ہے یہ میرا اور ان کا معاملہ ہے ،کل آپ کی اخبار میں ایک اشتہار لگا تھا جس جماعت نے وہ اشتہار لگایا اب مجھے پتہ چلا کہ ان کا نبی خود کو حضرت مریم ؑ کا بیٹا عیسیٰ بتاتا تھا اور یہ جماعت ان کو ماننے والی ہے لہٰذا جہاں عیسیٰ کی عزت نہ ہو وہاںمیں کام نہیں کر سکتا اور میں اپنی دو مہینے کی تنخواہ بھی معاف کرتا ہوں ۔

واضح رہے 6 ستمبر کو جماعت احمدیہ پاکستان کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سےنجی اخبار” نوائے وقت کے صفحہ نمبر 11 پر اشتہار لگوایاگیا تھا جسے بعد میں ویب سائیٹ پر ختم کر دیا گیا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں