They are 100% FREE.

جمعہ، 7 ستمبر، 2018

حلقہ این اے 63 ضمنی الیکشن کا دنگل ،ٹکٹ کسے ملے گا لیگی حلقے مخمصے کا شکار،عمر فاروق کی امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ، ٹکٹ کے لئے پر امید


حلقہ این اے 63 کے ضمنی الیکشن ،بیرسٹر عقیل ملک لیگی حلقوں میں فیورٹ امیدوار قرار دیئے جانے لگے،بھتیجے کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دلانے کے لئے چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن حاجی ملک عمر فاروق کی اڈیالہ جیل میں اسیر قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ،ملاقات کے دوران امیدوار قومی اسمبلی این اے 63 بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے ,

 صحافیوں نے جب ملک عمر فاروق سے سوال کی کہ وہ کیا چوہدری نثار کا خاص پیغام لیکر آئے ہیں،تو انھوں نے نو کمنٹس کہہ کر بات کرنے سے انکار کر دیا، کوہستان گروپ کے زرائع کے مطابق ملاقات امید افزاء تھی ، ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے کاوشیں بار آور ثابت ہونگی،ادہر لیگی حلقوں کی جانب سے بھی اس بات کا اظہا ر کیا جارہا ہے کہ بیرسٹر عقیل ملک مضبوط امیدوار ہیں ، ضمنی الیکشن میں اگر انھیں ٹکٹ دیا گیا تو پی ٹی آئی سے ٹف مقابلہ ہوگا،کمزور امیدوار کو ٹکٹ دینے سے پارٹی کی مزید ساکھ متاثر ہوسکتی ہے،قبل ازیں جنرل الیکشن میں مایوس کن نتائج سے لیگی حلقے دل برداشتہ ہیں،اور وہ نئے امیدوار کی توقع کر رہے ہیں تاکہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک منتشر ہونے سے بچ سکے,

بیرسٹر عقیل ملک ،ملک صلاح الدین مرحوم کے صاحبزادے ہیں او ر پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اپنے نوجوان بیٹے منصور حیات خان کو میدان میں اتارا ہے جن کی عملی سیاست میں پہلی انٹری ہے وہ اپنی انتخابی مہم بھی شروع ہوچکے ہیں ، جبکہ ن لیگ کے کارکنان تاحال مخمصے کا شکار ہیں، اور نہ ہی ابھی تک الیکشن مہم شروع کی جاسکی،لیگی کارکنان کی جانب سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرسٹر عقیل ملک کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیں ،تاکہ مقابلہ کی فضاء پیدا ہوسکے،حاجی ملک عمر فاروق کی جانب سے چوہدری نثار کی دیرینہ رفاقت کو خیر باد کہنے کا تاثر دیا جارہا ہے،ملک عمر فاروق 2 مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں