They are 100% FREE.

بدھ، 5 ستمبر، 2018

عمران خان کی لاہور میں قائم رہائش گاہ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی


وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ لوڈ شیڈنگ سے متثنیٰ قرار!زمان پارک کو اب دو گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی

لاہور (05ستمبر 2018ء) وزیراعظم ہاؤس کی رہائش گاہ کو لوڈ شیڈنگ سے  متثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیسکو نے دوسرے ذرائع سے بجلی دینے کا کام شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں موجود رہائش گاہ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔اور اب زمان پارک میں لیسکو کے دو گرڈ اسٹیشن سے بجلیفراہم کی جائے گی۔

جب دونوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی تو اس کے بعد وزیراعظم کی لاہور میں موجود رہائش گاہ میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔زمان پارک میں پہلے سنی ویو گرڈ اسٹیشن سے بجلیفراہم کی جاتی تھی اور اب پی ڈبلیو آر گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی۔زمان پارک تک دوسرے ذرائع سے بجلی پہنچانے کے لیے 700میٹر لمبی لائن کھینچی گئی ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد جب عمران خان لاہور آئے تو ان کی رہائش گاہ میں ایک میٹر سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
اور لیسکو کو یہ قومی امکان تھا کہ جب بجلی میں کوئی فنی خرابی ہو جاتی ہے تو زمان پارک میں سپلائی معطل ہو جائے گی۔جس کے بعد لیسکو نے ایک سروے کنڈیکٹ کیا تا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کو دو جگہ سے بجلی فراہم کی جا سکے۔تاکہ جب وزیراعظم عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ آئیں تو انہیں بجلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا میں رہائش گاہ میں بھی لیسکو کی جانب سے دو ذرائع سے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔یاد رہے عمران خان وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سادگی اختیار کریں گے اور جہاں تک بچت ہو سکے گی کریں گے۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ زمان پارک میں دوسرے گرڈ اسٹیشن سے بجلی پہنچانے کے لیے 700میٹر لمبی لائن کھینچی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں