They are 100% FREE.

بدھ، 5 ستمبر، 2018

بیرون ملک ایک ارب کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے: فواد چوہدری


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، جس کےلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 13 ویں صدر مملکت منتخب

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کےلئے وزیراعظم ہاؤس میں ایک یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں