لاہور : پی پی 120 ضمنی انتخاب میں ٹکٹ کے عوض پیسے لینے کے کھیل کا بھانڈا حساس ادارے کے چھاپے کے دوران کھل گیاہے ،جہاں تحریک انصاف کے وزیر کا انتہائی قریبی رشتہ دار بھی موقع پر موجود تھا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ٹکٹ دلوانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے لیے جارہے تھے اور بیوروکریٹس کے تبالوں کیلئے بھی پیسے لیے جارہے تھے تاہم حساس اداروں نے چھاپہ مار کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جن میں مرکزی ملزم کی شناخت جواد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ حکومتی وزیر کی قریبی شخصیت کے نام سے پیسوں کا تقاضا کر رہا تھا جبکہ موقع پر پی ٹی آئی کے وزیر ارباب شہزاد کے بھاجنے نہال ارباب بھی موجود تھے ۔ پولیس کا کہناہے کہ حکومتی وزیر کے رشتہ دار سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تھانہ شالیمار میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں