They are 100% FREE.

بدھ، 5 ستمبر، 2018

نیب نے کرپشن کے 14کیسز کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا

نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے وزیر دفاع پرویز خٹک، مئیر کراچی وسیم اکرم اور اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف نیب کیسز کی انکوئری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (05 ستمبر 2018ء) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائڑد جاوید اقبال کی سرابراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلا س میں اہم فیصلے کر لیے گئے،نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے 14کیسز کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی اس کے علاوہ مئیر کراچی وسیم اختر اور اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف بھی نیب کی انکوائری منظوری دے دی گئی۔

جب کہ ڈاکٹر احسان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظور دے دی گئی۔معروف صنعتکار اقبال زیڈ احمد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے 14کیسز میں انکوائریز ی کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے بعد کئی اہم شخصیات کے لیے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔واضح رہے گذشتہ روز نیب ریفرنس دائر ہونے پر بابر اعوان عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے نندی پور توانائی منصوبے میں بے ضابطگیوں سے متعلق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ منگل کو بابر اعوان نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادیا اس حوالے سے بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارت پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں ۔
ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے پھر بھی قانون دان کی حیثیت سے کرسی سے چمٹے رہنے مناسب نہیں سمجھتا ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے آپ سے قانون کی بالادستی شروع کررہا ہوں کیونکہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا طریقہ یہی ہے۔اور آج نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے بھی وزیر دفاع پرویز خٹک،، مئیر کراچی وسیم اکرم اور اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کے خلاف نیب کیسز کی انکوئری کی منظوری دے دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں