اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام سکیمیں ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم سمیت تمام سکیمیں ختم کرنے کافیصلہ کر لیا ہے البتہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کر رہے اور اس پروگرام سے مستفید ہونے والے غریب عوام کو ماہانہ رقم ملتی رہے گی۔
ضرور پڑھیں:پشا ور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کاکروڑ وں روپے مالیت کا سامان چوری
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں طالب علموں کیلئے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اور نوجوانوں کیلئے قرضے کی سکیم کا اجراءکیا گیا تھا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کالجز اور یونیورسٹی کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے جاتے تھے جبکہ قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروبار کیلئے قرض فراہم کیا جاتا تھا تاہم اب یہ تمام سکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں