They are 100% FREE.

منگل، 4 ستمبر، 2018

پاکستان کےمعروف عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے، وہ کب سعودی عرب گئے اور کہاں کہاں خدمات سرانجام دیں ؟جان کر آپ بھی ان کی قسمت پر رشک کریں گے


مدینہ منورہ : حرمین شریفین کے آئمہ کے کشمیر ی استاد اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری الشیخ خلیل الرحمن کی نماز جنازہ مسجد نبویﷺ میں ادا کرنے کے بعد جنت البقیع میں سپر د خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں سعودی حکومت کے زعماء ،گورنر اور وزراء کے علاوہ علماء کرام سمیت سعودیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ان  نماز جنازہ مسجد نبوی کے امام وخطیب الشیخ علی عبدالرحمن الحذیفی نے پڑھائی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں :ملائیشیا میں ہم جنس پرست خواتین کو سرعام کوڑے مارے گئے

مرحوم کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے گاؤں کڑیاں دراڑ سے تھا جو 1960کی دہائی میں سعودی عرب درس وتدریس کے سلسلے میں متعین کیے گئے تھے جن کے دو بیٹے الشیخ محمد بن خلیل القاری اور الشیخ محمود بن خلیل القاری مسجد نبویﷺ میں گزشتہ کئی سال سے تروایح کی امامت کرہے ہیں جبکہ دونوں مسجد قباء اور مسجد قبلتین کے امام ہیں،الشیخ قاری خلیل الرحمن بھی مسجد قبلتین کے سابق امام رہ چکے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے بیٹے بطور امام وخطیب اسی مسجد میں تعینات ہوئے۔شیخ کے شاگردوں میں مسجد نبویﷺ اور مسجد حرام کے آئمہ اور موذنین شامل ہیں۔یاد رہے کہ مرحوم قاری خلیل الرحمن 1960ء کی دہائی میں حکومت سعودی عرب کی درخواست پر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں بطور معلم تعینات ہوئے ۔مرحوم مسجد الحرام کے امام قاری علی جابر اور مسجد نبوی کے امام قاری محمد ایوب کے استاد بھی تھے جبکہ دیگر کئی آئمہ کرام اور سعودی عرب میں مختلف مساجد میں تعینات آئمہ مساجد ان کے شاگرد ہیں۔قاری خلیل الرحمن آزادکشمیر کے پہلے ضلع قاضی ،مفتی محمد سلیمان آف کڑیاں پٹہکہ کے سگے بھائی اور مسجد نبویﷺ کے تروایح کے امام قاری محمد خلیل القاری اور قاری احمد خلیل القاری کے والد اور مسجد نبویﷺ کے معلمین مفتی جمیل الرحمن اور قاری شفیق الرحمن کے چچا بھی ہیں۔اس کے علاوہ مرحوم قاری خلیل الرحمن کے تین بیٹے مسجد قبلتین ،مسجد قباء اور گورنر مدینہ منورہ کی مساجد کے امام بھی ہیں جن میں سے ایک گزشتہ سال انتقال کرگئے تھے۔حکومت سعودی عرب نے قاری خلیل کی دینی خدمات کی وجہ سے ان کے پورے خاندان کو خصوصی طورپر شہریت سے بھی نوازا ہے۔قاری خلیل کا تعلق ضلع مظفرآباد کے علاقہ کڑیاں منڈل سے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں