They are 100% FREE.

جمعرات، 4 جولائی، 2019

پولیس کی بھاری نفری کا جاتی امراء میں شریف خاندان کے گھر پر چھاپہ ......پولیس نے مرسڈیز گاڑی برامد کر لی

پولیس کی بھاری نفری کا جاتی امراء میں شریف خاندان کے گھر پر چھاپہ
جاتی امراء:  پولیس کی بھاری نفری کا جاتی امراء میں شریف خاندان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس کے مطابق کئی بار سرکاری گاڑیواپس کرنے کے لیے نوٹس دیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی جارہی تھی۔ پولیس کی بھاری بفری نے شریف خاندان کے گھر سے مرسڈیز گاڑی برامد کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی واپس کرنے کا آخری نوٹس 28جون کو بھجوایا گیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی گئی جس کے بعد چھاپہ مارا گیا اور اب سرکاری گاڑی شریف خاندان کے آبائی گھر سے برامد کر لی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نواز شریف پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے اپنے آبائی گھر میں رکھی ہوئی تھیں اور ان کا خاندان بھی ان گاڑیوں کو استعمال کرتا تھا جس کے بعد پولیس نے ایک مرسڈیز گاڑی واپس کرنے کے لیے کئی بار نوٹس دیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی جارہی تھی اور آخری نوٹس 28جون کو بھجوایا گیا تھا لیکن گاڑی واپس نہیں کی گئی جس کے بعد کارروائی کر کے جاتی امراء میں شریف خاندان کے آبائی گھر سے گاڑی برامد کر لی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں