ڈی جی اے این ایف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ وہ اس میں کب سے ملوث ہیں اور یہ سب کب سے چل رہاہے ۔ڈی جی اے این ایف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کا اس خطے میں سب سے زیادہ منشیات پکڑنے کا ریکارڈ ہے ، تین ہزار پر مشتمل یہ چھوٹی سی فورس ہے ، ہم نے گزشتہ سال تین سو میٹرک ٹن منشیات پکڑیں جس کی مالیت تین بلین سے زیادہ ہے جبکہ اس سال جون تک 100 میٹرک ٹن پکڑی جس کی مالیت دو بلین ڈالر سے زیادہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اے این ایف کی کارکردگی کے باعث پاکستان 2001 سے 43 سٹیٹس انجوائے کر رہاہے ، افغانستان کا ہمسایہ ہوتے ہوئے بھی ،جہاں دنیا کی 85 فیصد منشیات پیدا ہوتی ہے ، پاکستان ایک منشیات سے پاک ملک ہے ، جس پر پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا اور عدالت لے کر گئے ، ہماری کنوکشن 95 فیصد ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی کسی بندے کو پکڑا تو ثبوت کے ساتھ پکڑا اور کیفر کردار تک پہنچایا ۔ منشیات ایک بہت بڑا ناسور ہے جو کہ ہمارے سکولوں اور انسٹی ٹیوٹس میں پھیل رہاہے ، ان بچوں میں جارہاہے ، ان بچوں میں جارہاہے جنہوں نے کل بڑے ہو کر بڑے فیصلے کرنے ہیں ، یہ ناسور بہت سی بڑی برائیوں کو جنم دیتا ہے ، منشیات سے حاصل ہونے والی رقم ہتھیاروں اور لاقانونیت کیلئے استعمال ہوتی ہے اور ہرا س برے کام کیلئے استعمال ہوتی ہے جو کسی بھی ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے ۔ڈی جی اے ای ایف کا کہناتھا کہ ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ وہ کب سے اس میں ملوث ہیں اور یہ سب کب سے چل رہاہے
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ بھی انتہائی حیران ہے سندھ ص...
-
اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک کواب دونوں فریق جنگ کا میدان بنا رہے ہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو اس وقت جنگ اور ...
-
سپریم کورٹ نے منگل کے روز توہین رسالت کے جھوٹے مقدمے میں باعزت بری قرار دیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں