They are 100% FREE.

جمعہ، 5 جولائی، 2019

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ، بلاول

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مرنا جینا مہنگا اور خون سستا کردیا ہے، عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا اور  ٹیکسز کے سیلاب میں بہادیا ہے۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے؟
چیرمین پی پی نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، سلیکٹڈ یہ سب کچھ ختم کرنا چاہتا ہے، صدارتی نظام لانا چاہتا ہے، ون یونٹ نظام لانا چاہتا ہے۔
بلاول نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں بندوق کے زور پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر کر دیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کھڑا کیا گیا، مشرف اور ضیاء حکومت میں بھی فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں کھڑا کیا گیا، عمران نیازی شفاف الیکشن سے ڈرتا ہے، الیکشن کمیشن جاگو، آپ کتنے الیکشن عمران کو جتواؤ گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنشن میں اضافہ نہ کر کے بزرگوں کا معاشی قتل کررہے ہیں، چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کررہے ہیں، یہ تبدیلی یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بناہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب آدمی کیلئے جدوجہد کی ہے، جب تک جمہوری حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا، معاشی حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں