شریف فیملی کی شوگر ملز ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج
سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ سنا دیا، شریف فیملی کی شوگر ملز ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگر ملز واپس منتقل کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعتہوئی۔ سپریم کورٹ نے حسیب وقاص، اتفاق اور چوہدری شوگر ملز کو دو ماہ میں واپس اپنے پچھلے اور اصل مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے شریف خاندان کی اپیل مسترد کردی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں