They are 100% FREE.

جمعہ، 14 ستمبر، 2018

الیکشن کا دنگل ، ناراض لیگی کونسلران نے بھی سر جوڑ لئے


زیشان صدیق بٹ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے کونسلران کا مشاورتی اجلاس ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کی حمائت کا فیصلہ کرنے کے لئے کونسلران شیخ ساجد محمود اور راجہ کامران ایڈووکیٹ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کو کوئی بھی فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات بھی تفویض کر دیئے گئے،اجلاس میں حلقہ این اے 63 میں ضمنی الیکشن اور بالخصوص سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق کے بھتیجے اور مرحوم صلاح الدین کے فرزند بیرسٹر عقیل ملک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے سحر حاصل بحث کی گئی ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں امیدوار کی حمائت انکی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ دو رکنی کمیٹی کرے گی اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے بیرسٹر عقیل اور حاجی ملک عمر فاروق سے مذاکرات کا بھی منڈیٹ انہی دو افراد کو دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ زیشان صدیق بٹ نے جنرل الیکشن میں پی پی 19 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم اس وقت حاجی ملک عمر فاروق جو جیپ کے نشان پر چوہدری نثار گروپ کی جانب سے امیدوار تھے انکے سیاسی مخالفین میں انکا شمار تھا ، اب جبکہ ملسم لیگ ن نے ضمنی الیکشن کے لئے ٹکٹ بیرسٹر عقیل ملک کو جاری کیا ہے اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے ناراض کونسلران نے مشاورتی اجلاس بلا کرضمنی الیکشن میں مشترکہ لائح عمل طے کرنے کے لئے سر جوڑ لئے ہی ، دو رکنی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان اپنا اکردار ادا کریں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں