ٹیکسلا واہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلا م سرور خان نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا،تقریب میں ایم پی اے ملک تیمور ، جنرل سیکرٹری اسلام آباد،راولپنڈی یونین آف جرنلسٹ علی رضا علوی، منتخب عوامی نمائندگان سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیات کی شرکت
ٹیکسلا واہ پریس کلب کی،تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر صحافیوں کو جملہ مسائل حل کریں گے،انھوں نے سرکاری پریس کلب کے دیرینہ مطالبے پر کہا کہ واہ کینٹ ، ٹیکسلا کے صحافیو ں کے لئے پریس کلب کے قیام ترجیحات ہونگی، صحافیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ پر بھی کام کیا جائے گا،انھوں نے ٹیکسلا واہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے اس امید کا اظہار کیا کہ عہدیداران دیئے ہوئے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اس مقدس پیشہ کی عزت و حرمت اور وقارکا خیال رکھیں گے،انکا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ، اصلاحی پہلووں کو اجاگر کیا جائے تو کوئی شک نہیں اس سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہو،انھوں نے ٹیکسلا واہ کی جانب سے پریس کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی اچھا عمل ہے ،خود احتسابی اپنی ذات سے شروع کی جائے تو بلاشبہ کسی اور ادارے کی ضرورت بھی نہیں،انکا کہنا تھا کہ ہمیں علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کا باخوبی ادراک ہے اور اسکے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کیا جائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی صحافی کے لئے حق اور سچ لکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے،
انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں پریس کلبلئے کوئی مناسب سرکاری جگہ ڈھوندی جاے گی جس کا قیام میری اولین ترجیحات ہونگی، ،
قبل ازیں صدر پریس مشتاق نقوی نے سپانامہ پیش کرتے ہوئے مقامی صحافیو ں کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ندیم زیدی نے ادا کئے ،اس موقع پر پریس کلب حسن ابدال ، پریس کلب ترنول و دیگر صحافتی تنظیمات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں