اسلام آباد(03ستمبر 2018ء) :مولانا فضل الرحمان نے اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہونے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ مولانا فضل الرحمان کے فیصلے کے بعد اعتزاز احسن کے متفقہ امیدوار بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔۔پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔
اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔بنیادی طور پر اعتزاز احسن کا نام بطور صدر ہی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ کا باعث بنا۔
مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کے نام پر اتفاق کرنے سے انکار کردیا اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اعتزاز احسن ،،نواز شریف نے معافی مانگ لیں تو انکو قبول کیا جاسکتا ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں