وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مغربی تہذیب و افکار اور مغربی تعلیم کے زیر اثر ہونے کے باوجود اساتذہ کو یہ کلیدی کردار ادا کرنا ہوگاکہ مشرقی اقدار کی روشنی میں قوم کی بیٹیوں کو تعلیم و تربیت کا فریضہ ایسے احسن اندازمیں سر انجام دیں کہ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں آگے بڑھ کر معاشرتی امور میں مثبت اور جاندار کردار ادا کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں وہ گزشتہ روز بیس گروپ آف کالجز واہ کینٹ کی ہونہار طالبہ ایمن عامر جنہوں نے امسال انٹر میڈیٹ ایف سی ایس گروپ میں 1020/1100نمبر حاصل کر کے فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،
انہوں نے والدین اور درسگاہ کے اساتذہ بالخصوص ڈائریکٹر کالج رائے محمد عاشق انجم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی ترقی میں علم کے زیور سے اپنی اولاد با لخصوص خواتین کو علم کے زیور سے منور کرنے والے خاند ان یقیناًآسودہ ہوتے ہیں کیونکہ عورت نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری کا فریضہ بھی سرانجام دینا ہوتا ہے جس گھر میں عورت علمی طور پر ناخواندہ ہو وہ گھر جہنم سے بد تر ہے ۔ فرمان نبوی ﷺ ’’جنت ماں کے قدموں تلے ہے لہذا ا س جنت کو خوبصورت بنانے کے لیے علم و آگاہی کے شعور سے آج کی خاتون کو بہرہ ور کرنا انتہائی ضروری ہے اور موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم بھی ہے تاکہ وطن عزیز کا کوئی بچہ ، بچی علم کے ہتھیار سے غیر مسلح نہ ہو۔ تقریب کی صدارت سکیرٹری وفاقی تعلیمی بورڈ محمد سرور نے کی جب کہ فیڈرل بورڈ کے بی او جی کے ممبران حاجی ناصر محمود ، محترمہ زیب النساء چوہدری ، کنٹرولر فیڈرل بورڈ علیم قریشی ، ممتاز ماہر تعلیم کلثوم چوہدری، محمد ناصر کیانی ، عطاء الرحمان چوہدری، کے ڈی ملک ، پروفیسر عثمان گل، مشتاق حسین ، اظہر محمود کے علاوہ واہ ٹیکسلا حسن ابدال کے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان ، عمائدین علاقہ ، طلباء اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :ٹیکسلا میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھما نہیں ، تین مسلح ڈاکووں نے غریب دکاندار کو لوٹ لیا ، گن پوائنٹ پر پندرہ ہزارنقدی لیکر رفو چکر
مہمان خصوصی حاجی غلام سرور خان نے معاشرتی ترقی میں خواتین کے ذمہ دارانہ کردار کے حوالہ سے کہا کہ سب ڈویژن ٹیکسلا میں اسسٹنٹ کمشنر ، اے ایس پی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تینوں خواتین ہیں اور مردوں کی نسبت زیادہ ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں ۔ ہونہار طالبہ ایمن عامر کو درسگاہ کی جانب سے عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا جب کہ سر سید فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے پچاس ہزار روپے نقداور اور گولڈ میڈل دیا گیا ۔ وفاقی وزیر حاجی غلام سرور خان نے ہونہار طالبہ کے والد کے لیے اپنی طر ف سے ایک عمرہ کا ٹکٹ اور ایک ٹکٹ طالبہ کی والدہ کے لیے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم اپسما کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ اس کا انتظام کرے ۔ غلام سرور خان نے طالبہ ایمن عامر خصوصی شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ’’بیٹا آپ نے اپنی محنت کے بل بوتے پر واہ کینٹ کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے‘‘


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں