They are 100% FREE.

اتوار، 2 ستمبر، 2018

ٹیکسلا میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھما نہیں ، تین مسلح ڈاکووں نے غریب دکاندار کو لوٹ لیا ، گن پوائنٹ پر پندرہ ہزارنقدی لیکر رفو چکر



ریلوے روڈ ٹیکسلا میں کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات، تین مسلح ڈاکو وں نے گن پوائنٹ پر غریب دکاندار سے پندرہ ہزار روپے لوٹ لئے اور موقع واردات سے فرار ہوگئے،ڈاکو افغانی تھے اور موٹر سائیکل پر آئے تھے، تینوں نے پسٹل تان رکھے تھے،عینی شاہدین،

تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر دن دھاڑے تین ڈاکووں نے حافظ کریانہ سٹور کے مالک کو گن پوائنٹ پر پندرہ ہزار روپے نقدی لوٹ لی،ٹیکسلا میں چوری ڈکیتیوں کا سلسلہ تھما نہیں ، قبل ازیں بھی ٹیکسلا میں جیولرز کی پانچ دکانیں لوٹی گئیں ، جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی گئیں مگر تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا اے ایس پی نے مین بازار میں پولیس کی پکڈ لگانے کا اعلان کیا نہ پولیس کی پکڈ لگائی گئی اور نہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں