ایڈو کی جانب سے آئی ہسپتال گدوال کے وسیع و عریض لان میں یاد گار شہداء قائم کردی گئی،یوم دفاع پروطن عزیزکے لئے قربانی دینے والے شہدا ء کی یاد گار پر پھول چڑھائے جائیں گے،عوام الناس سے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل،
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کے اعلان کے مطابق6ستمبریوم دفاع وطن کو یوم شہداء پاکستان کے طور پر منانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے واہ کینٹ کی معروف فلاحی و رفاعی این جی او ایڈو آئی ہسپتال (رجسٹرڈ) واہ کینٹ نے اپنے آئی ہسپتال 26ایریا گدوال کے وسیع لان میں ایک یاد گارِ شہداء قائم کی ہے جہاں 6ستمبر کو شہر کے عسکری و سول حکام ، سیاسی و سماجی شخصیات ، عمائدین شہر، طلبہ و طالبات اور عوام الناس صبح9بجے سے رات9بجے تک اپنی عقیدتوں کے پھول چڑھائیں گے ۔ ایڈو انتظامیہ نے اپنے ایک اعلامیہ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے یہ اپیل کی ہے کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر6ستمبر کو قائم کردہ یادگارِ شہداء پر تشریف لاکر اپنی عقیدتوں کا نذرانہ پیش کریں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں