اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک عدد موبائل فون بغیر کسٹم ڈیوٹی لانے کی سہولت ختم کردی۔ جمعہ کو ایف بی آر نے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافر خود کار ویبوک سسٹم کے ذریعے اپنے موبائل فون پر ڈیوٹی کا تعین کروائیں گے،مسافر ساٹھ دن کے اندر ڈیوٹی ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پاکستان میں ٹیوٹا کمپنی کے ڈیلرز اور ایجنٹس کی ملی بھگت سے ایک سوسے زائد افراد سے مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔
ایف بی آرنے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بڑے شہروں کیلئے غیر منقولہ جائیدادوں کے ریٹ ابھی حتمی نہیں کئے گئے، 21 جون کو جاری کیے گئے ریٹ ابھی تجویز کردہ ہیں،فی الحال یکم فروری 2019 کے مطابق ہی ٹیکس عائد ہو گا۔ایف بی آر کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا جس پر نئے ٹیکس ریٹ کا نفاذ ہو
یہ بھی ضرور پڑھیں : رانا ثنااللہ کی گرفتاری ایک تماشہ ہےجس پر سب ہنس رہے ہیں: حمزہ شہباز


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں