![]() |
| No Add On Mobile |
لاہور: موبائل فون کے اکثر صارفین اپنے فونز پر موصول ہونے والے اشتہاری پیغامات اور فون کالز سے بہت عاجز رہتے ہیں اور اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کو اپنی شکایات بھی درج کرواتے مگر ان کمپنیوں کے نمائندے صارف کی بات سُننے کے بعد اُسے یہ کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں کہ آپ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ مگر صورتِ حال جُوں کی تُوں ہی رہتی ہے اور ان گِنت اشتہاری پیغامات صارفین کے لیے کوفت کا باعث بنے رہتے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پاکستان میں ٹیوٹا کمپنی کے ڈیلرز اور ایجنٹس کی ملی بھگت سے ایک سوسے زائد افراد سے مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔
ایسی ہی کوفت کا سامنا کرنے والے ایک شہری نے بالآخر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ شہری کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے پروموشن کے لیے غیر ضروری پیغامات اور کالز کے کثرت سے موصول ہونے پر سوالات اُٹھائے گئے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں