They are 100% FREE.

ہفتہ، 8 ستمبر، 2018

پاک سوزوکی نے مہران کی تیاری اور فروخت بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردی

30 سال سے پاکستانی کی آٹو مارکیٹ کی سب سے مقبول گاڑی کی تیاری اور فروخت اپریل 2019 میں بند کر دی جائے گی

لاہور (8 ستمبر2018ء) پاک سوزوکی نے مہران کی تیاری اور فروخت بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا، 30 سال سے پاکستانی کی آٹو مارکیٹ کی سب سے مقبول گاڑی کی تیاری اور فروخت اپریل 2019 میں بند کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے 30 سال سے پاکستان کی آٹو مارکیٹ کی سب سے زیادہ مقبول اور فروخت ہونے والی گاڑی کی تیاری و فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔


پاک سوزوکی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ پاک سوزوکی کی 800 سی سی گاڑی مہران کی تیاری اور فروخت جلد بند کر دی جائے گی۔ تاہم پاک سوزوکی کی جانب سے 800 سی سی انجن کی حامل مہران کی تیاری و فروخت بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اب پاک سوزوکی کی انتطامیہ نے سوزوکی مہران کی تیاری و فروخت بند کرنے کی حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پاک سوزوکی نے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کیا ہے۔ جاری کیے گئے سرکلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ 30 سال سے پاکستانی کی آٹو مارکیٹ کی سب سے مقبول گاڑی کی تیاری اور فروخت اپریل 2019 میں بند کر دی جائے گی۔ فی الحال پاک سوزوکی کی مہران کی تیاری جاری رہے گی۔ پاک سوزوکی مہران مارچ 2019 تک تیار کی جاتی رہی گے۔ تاہم اس کے بعد اسکی تیاری بند کر دی جائے گی۔
مارچ 2019 میں سوزوکی مہران کی تیاری، جبکہ اپریل 2019 کے بعد سے فروخت بند کر دی جائے گی۔ سوزوکی مہران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سوزوکی مہران کی تیاری و فروخت بند کرنے کے بعد اس گاڑی کے متبادل کے طور پر بھی کوئی دوسرا ماڈل آٹو مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اب دیکھنا ہے کہ پاک سوزوکیپاکستان کی آٹو مارکیٹ میں 30 سال تک راج کرنے والی مہران کے متبادل کے طور پر کس قسم کی گاڑی مارکیٹ میں پیش کرتی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں