They are 100% FREE.

اتوار، 16 ستمبر، 2018

' لاہور ہائیکورٹ کے جج کے بھائی کا ہسپتال بھی آپ کو گرانا پڑے گا " عدالت میں موجود ایک شخص نے یہ بات کہی تو چیف جسٹس نے ایسا جواب دے دیا کہ ...........


لاہور: سپریم کورٹ نے سیکرٹری ماحولیات کو سرجیمیڈ ہسپتال کے معائنے کا حکم دے دیا اور 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نجی ہسپتالوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ہسپتال انتظامیہ سے استفسار کیا کہ آپ کو گندی جگہ پر ہسپتال بنانے کی اجازت کس نے دی۔اس پر ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال بنانے کی اجازت1994 میں ملی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو ہسپتال یہاں سے کسی اور جگہ منتقل کرنا پڑے گا،ہسپتال ماحولیاتی قانون کے معیار پورا نہیں اترتا۔

عدالت میں موجود شخص نے کہا کہ اسی روڈ پر لاہور ہائیکورٹ کے جج کے بھائی کا بھی ہسپتال ہے آپ کو پھراکرم کمپلیکس بھی گرانا پڑے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ مت سنائیں وہ بھی چور ہے یہ بھی چور ہے ،تمام چور پکڑنے کا وقت آ چکا ہے سب کو پکڑیں گے ،عدالت نے 15 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں