They are 100% FREE.

اتوار، 16 ستمبر، 2018

عمران خان کے دورہ کراچی پر حکومت نے معروف ترین میڈ یا ہاوس " ڈان " کو کوریج سے روک دیا ،سوشل میڈ یا پر تہلکہ برپا ہو گی


وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی میں ہیں جہاں وہ شہر کے ترقیاتی کاموں اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم میڈ یا کے نمائندوں اور نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال سے بھی ملے تاہم ملک کے ایک معروف ترین میڈ یا ہاوس ’ڈان نیوز‘ کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کی کوریج سے روک دیا گیا جس پر سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن مبشر زیدی نے بتا یا کہ گورنر ہاوس سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتا یا گیا کہ پی آئی ڈی نے ڈان نیوز کے صحافیوں کو وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے میٹنگ میں جانے نہیں دیا گیا بلکہ اس سلسلے میں دیا جانے والا دعوت نامہ بھی منسوخ کردیا گیا ۔
اس پر صحافی عمر قریشی نے کہا کہ یہ اس طرح کی کارروائی ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں کر رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مصروف ترین وقت میں سے نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال سے ملاقات کے لیے 15منٹ کا وقت نکا لا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں