They are 100% FREE.

بدھ، 12 ستمبر، 2018

ٹیکسلا کی رہائشی لیڈی ڈاکٹر سانپ کے ڈسنے سے زندگی کی بازی ہار گئی

ٹیکسلا کے علاقہ محلہ مجاور رہائشی لیڈی ڈاکٹر سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی،ڈاکٹر حنا نقوی اپنی ساتھیوں کے ہمراہ لیک ویو پارک گئیں جہاں ایک زہریلے سانپ نے انھیں ڈس لیا،ساتھیوں کی مدد سے انھیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ سانپ کا زہر بہت تیزی کے ساتھ انکے جسم میں سرائیت کر گیا تھا،جس سے انھیں سانس لینا بھی دشوار ہورہا تھا،تمام تر کوششوں کے باوجود انھیں بچایا نہ جاسکا،ڈاکٹر حنا تھوڑی دیر بعد ہی دم توڑ گئیں،بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر حنا نقوی نے ایک سال قبل ہی ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے سیلف فنانس پرایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی،اور ایک سال ہاوس جاب کے بعداسلام آبادایک سرکاری ادارے میں ملازمت حاصل کی تھی،

ڈاکٹر حنا گزشتہ روز اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کی غرض سے لیک ویو پارک گئیں تھیں جہاں موت نے انھیں اپنی آغوش میں لے لیا،تفریح مقامات پر اس قسم کے زہریلے سانپوں کی موجودگی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ٹیکسلا کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں