راولپنڈی : شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کیلئے نوازشریف کو منانے کی کوشیں جاری ہیں جبکہ نواز شریف پیرول پر رہائی کیلئے حکومت کودرخواست دینے کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔
سماءنیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد پیرول پر رہائی کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پیرول پر رہائی کیلئے حکومت کودرخواست دیں لیکن نواز شریف پیرول کی درخواست دستخط کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہیں ۔ نوازشریف کا کہناہے کہ حکومت خود پیرول پر رہائی دے میں اس کے لئے درخواست نہیں دو ں گا ۔ ذرائع کے مطابق اگر نواز شریف راضی نہ ہوئے تو حکومت کو خصوصی راضہ نامہ جاری کرنا پڑے گا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں