صرف ایک پلانٹ لاہور میں ایک ارب لیٹر پانی نکالا جاتا ہے،یہی کمپنی دبئی،انڈیا حتیٰ کہ افریقہ میں بھی پانی نکالنے کے پیسے دے رہی ہیں،صرف لوٹ مارپاکستان میں پڑی ہوئی ہے۔سینئر تجزیہ کارمحمد مالک کی گفتگو
سینئر تجزیہ کا رمحمد مالک نے کہا ہے کہپاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیزماہانہ اربوں کامفت پانی بیچ رہی ہیں،صرف ایک پلانٹ لاہورمیں ایک ارب لیٹر پانی نکالا جاتا ہے، یہی کمپنی دبئی ، انڈیا حتیٰ کہ افریقہ میں بھی پانی نکالنے کے پیسے دے رہی ہیں، صرف لوٹ مارپاکستان میں پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پانی بحران پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے معاملے پرآج کل بات ہورہی ہے ،جب ہم نے جائزہ لیا تومعلوم ہوا کہ ملک میں اربوں روپے کا ماہانہ پانی بیچا جارہا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
جبکہ اس کے عوض پاکستان کوکچھ نہیں مل رہا۔ ایسے ملک میں جہاں 84فیصد لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔جہاں پراڑھائی لاکھ بچہ ہرسال پانیکی وجہ سے بیماریوں کے باعث مر جاتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں