They are 100% FREE.

ہفتہ، 8 ستمبر، 2018

وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان کے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 786 سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے پاکستان پہنچے ہیں، دونوں عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں 4 روز قیام کریں گے۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کا یہ پہلا دورہ ٔپاکستان ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل اپنے بیٹوں کو تقریب میں شرکت کرنے سے منع کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے خود اپنے دونوں صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان ملنے کے لیے بلایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں