They are 100% FREE.

اتوار، 9 ستمبر، 2018

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو کو اپنے ہی بھائی سے جان کا خطرہ

   

فضہ جونیجو نے تحفظ کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی عدالت میں دوخواست دائر کردی


اسلام آباد ( 09 ستمبر2018ء) وراثت کے معاملے پر وزیر اعظممحمد خان جونیجو  کی  بیٹی فضہ جونیجو  کو اپنے ہی بھائی سے جان کا خطرہ ہونے لگا۔ فضہ جونیجو نے تحفظ کے لیےچیف جسٹس آف پاکستان کی عدالت میں دوخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی فضہ جونیجو کو اپنے ہی بھائی سے جان کا خطرہ درپیش ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

انکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انھیں اوران کی بہنوں کو وراثت میں جائیداد ملی ہے۔
ان کے بھائی اسد جونیجو وراثتی جائیداد سے دستبرداری کے لیے دبا ڈال رہے ہیں۔درخواست میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ ان کے بھائی اسد جونیجو نے خود ساختہ فیملی ڈیڈ بنائی ہوئی ہے اورفیملی ڈیڈ میں اسد جونیجو کے دستخط بھی جعلی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دائر درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے چار بہنوں اور بھائی اسد جونیجو کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔۔عدالت عظمی کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق 12 ستمبر 2018 کو بھائی اسد جونیجو اورچاروں بہنیں سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کے سامنے پیش ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں