
فیصل آباد کے قریب موٹر وے ایم تھری پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، وین ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے چک 136 ر ب کا رہائشی خاندان کیری ڈبے میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آ گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں،فواد چودھری
حادثے میں کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جن میں سے مزید ایک زخمی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی ، چیف جسٹس نے واضح کردیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں