They are 100% FREE.

پیر، 10 ستمبر، 2018

واہ کینٹ ، شہری کے اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزمان پولیس اہلکار نکلے


قانون کے محافظوں نے قانون کو کھلواڑ بنا دیا، شہری کے اغواء برائے تاوان کے ملزمان پولیس ملازم نکلے۔ بھاری تاوان کی غرض سے اغواء کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ صدر واہ میں مقدمہ درج ، تفصیلا ت کے مطابق ساکن حال لالہ زار کالونی واہ کینٹ اسداللہ ولد پرویزنے تھانہ صدر واہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 29 اگست کی رات میں سلیم نگر واہ کینٹ اپنے مکان میں تھا کہ اسلام آ باد پولیس کا کانسٹیبل اسد ندیم راولپنڈی پولیس کے اہل کار کامران کے ہمراہ میرے گھر آ یا اور گھر میں داخل ہو تے ہی میری کنپٹی پر پسٹل رکھ لیا ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رسیوں کی مدد سے میرے ہاتھ باندھ دئیے۔اس ساری واردات میں اے ایس آ ئی ساجد، ہیڈ کانسٹیبل نوید ، شاہد اور امیر بھی شامل تھے۔ ملزمان جو دو گاڑیوں میں آ ئے مجھے میر ی گاڑی میں سوار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ،ان لوگوں نے مجھے چار پانچ روز حبس بے جا میں رکھا اور بار بار مکان تبدیل کرتے رہے،اس دوران انھوں نے مجھ پر شدید تشدد روا رکھا،اور میر ی رہائی کے لیے 95 لا کھ روپے یا دو PRIUS گاڑیاں بطور تاوان مانگا۔ بعدا زاں معاملات چار لاکھ روپے میں طے ہوئے جو میرے بھائی عبید الرحمن سے اٹک کے ایک ہوٹل پر وصول کئے ۔


 اسد اللہ نے مزید کہا کہ اس ساری کاروائی میں سابق پولیس اہل کار ابراہیم کیانی کی معاونت بھی شامل رہی۔پولیس تھانہ صدر واہ نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365A کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں