پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے کفایت شعاری کی بات کی وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ٹیکسلا کے باسیوں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے ، تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے مسائل حل کرانا ہماری ا ولین ترجیح ہے ٹیکسلا(نامہ نگار)وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسائل بہت ہیں اور وسائل کم ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں ،قوم ہماری ساتھ کھڑی ہے، عوام کو مایوس نہیں کرینگے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے کفایت شعاری اور ملکی ترقی کی بات کی ہے وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام مسائل حل ہو چکے ہونگے، جسطرح عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کال پر لبیک کہا ہے وہ قابل تحسین ہے انشااللہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے، خارجہ پالیسی میں بہتری آرہی ہے اور ہماری اؤلین ترجیحات اداروں کو ٹھیک کرنا ہے،اس حلقہ کے عوام کا مشکور ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ ہم پر مہربانیاں کی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے باوا صغیر حسین (مرحوم) کے فرزند سید الیاس مہدی کی جانب سے غلام سرور خان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا
یہ بھی ضرور پڑھیں :ایپل نے آئی فون کے 2 نئے اور جدید ماڈل متعارف کروا دیے
تقریب سے ممبران پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، عمار صدیق خان، ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ،نے بھی خطاب کیا، جبکہ تقریب میں تحریک انصاف ٹیکسلا کے راہنماؤں، ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا یوتھ ونگ سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا کہ ہمیں ٹیکسلا کے باسیوں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے انشااللہ ٹیکسلا شہر کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے مسائل حل کرانا ہماری اؤلین ترجیح ہے،جس طرح ااپ لوگوں نے ہم پر مہربانیاں فرمائی ہیں انشااللہ آپ کے خادم ہیں اور تعمیروترقی کا سلسلہ جلد شروع ہوگا، ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ گو کہ مسائل زیادہ ہیں مگر اسکے باوجود سابقہ حکومت کے گند کو بھی صاف کرینگے اور عوام کے مسائل بھی بلاتفریق حل کرینگے ،میزبان تقریب سید الیاس مہدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں