They are 100% FREE.

جمعہ، 7 ستمبر، 2018

واہ تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ، نفیس آٹوز جی ٹی روڈ نواب آباد پر تین مسلح ڈاکووں نے دکان میں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی موبائلز لوٹ لئے


صدر واہ کی حدود میں پے در پے ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ،جی ٹی روڈ نواب آباد واہ کینٹ پر آٹو سپئیر پارٹس کی دکان پر ڈکیتی کی واردات تین ملسح ڈاکووں نے دکان میں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائلز لوٹ لئے،ڈکیت ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے،واردات کے بعد با آسانی موقع واردات سے فرا ہوگئے،

 ڈکیتی کی واردات شام سات بجے قریب رونما ہوئی،ادہرنواب آباد جی ٹی روڈ یو ٹرن کے قریب ہی ایک راہگیر طلحہ سے شام ساڑھے نو بجے کے قریب ایک مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر موبائل ، تین ہزار نقدی اور جیب میں موجود قومی شاختی کارڈ و دیگر دستاویزات نکال کر فائرنگ کرتے ہوئے غائب ہوگیا،آٹو کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ، ادہر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ، 

یہ بھی ضرور پڑھیں : یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو جانے سے پہلے شاہد آفریدی نے نواز شریف کے بڑے منصوبے کی تصاویر شیئر کر کے دل کھول کر تعریف کردی 


شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،یاد رہے کہ واہ کینٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ایک ہفتہ کے دوران سات آٹھ وارداتیں رونما ہوچکی ہیں ، مگر پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے،جرائم پیشہ افراد کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں انھیں پولیس کا کوئی خوف نہیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں