They are 100% FREE.

پیر، 10 ستمبر، 2018

خان صاحب! اپنی تعریف کرناچھوڑ دیں،ہارون رشید کامشورہ

ہرتقریب میں یہ بات کرنا، ہمیں پتا ہے کہ آپ نے شوکت خانم بنایا، آپ نے ورلڈ کپ جیتا، قومیں علم، عمل اور اعتدال سے بنتی ہیں، لہذا اب آپ قوم کی سمت درست کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

لاہور(10 ستمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے وزیراعظمعمران خان کومشورہ دیا ہے کہ خان صاحب! اپنی تعریف کرناچھوڑ دیں،ہر تقریب میں یہ بات کرنا، ہمیں پتا ہے کہ آپ نے شوکت خانم بنایا، آپ نے ورلڈ کپ جیتا،قومیں علم، عمل اور اعتدال سے بنتی ہیں،لہذا اب اپنی تعریف کرنا چھوڑ دیں ، اور قوم کی سمت درست کریں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی ،ان اقوام نے اپنی غلطیوں پرغور کیا، خامیوں کوکنٹرول کرکے آگے بڑھے۔

لیکن ہم اپنی قدامت پسندی کے باعث جہل پرغور کرنے کوتیار ہی نہیں ہیں۔ہم علم کی طرف نہیں جاتے، نئی ٹیکنالوجی کی طرف نہیں جاتے ۔قومیں جب ترقی کیلئے عزم کرتی ہیں توپھر انہیں اللہ کی طرف سے مدد بھی مل جاتی ہے۔
ہمارے اپنے بہت وسائل ہیں ۔اگر ہم ٹیکس دینا شروع کردیں۔ ضیاء الحق کے دور میں 16فیصد ٹیکس دیا جاتا تھا۔اگر آج بھی ٹیکس کا نظام 16فیصد ہوتوملکی معاشی بحران م ہونا شروع ہوجائے گا۔
یہ ٹیکس بڑھنا چاہیے تھا لیکن کم ہوتا چلا گیا۔کیونکہ حکومتیں ایسے لوگوں کے ہاتھ میں گئیں ،جہاں لوٹ مار ہوئی،فوجی حکمران کمپرومائز کرتے تھے۔یا پھر زرداری اورنوازشریف کے ہاتھ میں گیا۔جس طرح چنگیز، ہلاکو اور تیمور نے ملکوں کولوٹا، یہ ویسے ہی تھے۔رفتہ رفتہ لوگوں پرچیزیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ جب کسی قوم کی سمت ٹھیک ہوجائے، تاریخ گواہ ہے ۔
یہ چینی ہمارے سامنے بھوکے مرتے تھے۔اب سپرپاور ہے، ملائیشیاء کی آمدن کیا تھی؟ یہ ترکی مردبیمار تھا۔یہ سنگاپور کیا تھا؟ یہ کوریا اور جرمنی جنگوں میں اجڑ چکا تھا۔نعرے بازی سے قومیں نہیں بنتی ہیں ۔قومیں علم ، عمل ، ایثار اور تعلیم سے بنتی ہیں، قومیں اعتدال سے بھی بنتی ہیں۔ قومیں بننے میں لیڈر کا بھی کردار ہوتا ہے۔خان صاحب سے میری گزارش ہے کہ اپنی تعریف کرنا اب چھوڑ دیں۔ہر تقریب میں یہ بات، ہمیں پتا ہے کہ آپ نے شوکت خانم بنایا، آپ نے ورلڈ کپ جیتا، اللہ نے آپ کوتوفیق دی اچھی بات ہے۔اب اپنی تعریف کرنا چھوڑ دیں ، اور قوم کی سمت درست کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں