They are 100% FREE.

جمعرات، 13 ستمبر، 2018

کلثوم نواز جیسی دلیر اور جرات مند خاتون صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،نواز شریف اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں



میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کلثوم نواز جیسی دلیر اور جرات مند خاتون صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،جہاں پرویز مشرف کے مارشل لا میں بیگم کلثوم نواز نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے پارٹی کو زندہ رکھاوہاں میاں نواز شریف میان شہباز شریف کی رہائی کے لئے بھرپور تحریک چلائی ، سابق خاتون اول کی وفات سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے،قوم اس دکھ کی گھڑی میں میاں نواز شریف اور انکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں.


ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی پی 20 راجہ سرفراز اصغر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا،راجہ سرفراز اصغر کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز جمہوریت اور ملک و قوم کے لئے نمائیاں خدمات ہیں،مشرف کے بد ترین مارشل لا میں جس طرح بیگم کلثوم نے تحریک چلائی اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راجہ سرفراز اصغر نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ میاں برادران اور انکے اہلخانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے ،پوری قوم نواز شریف اور انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں