They are 100% FREE.

پیر، 1 جولائی، 2019

بائیومیٹرک نہ ہونےپراکاؤنٹس بندش کی ہدایت نہیں دی، اسٹیٹ بینک


بینک اکاؤنٹس بائیومیٹرک کرانے کی سہولت جاری رہے گی، اکاؤنٹ منجمد ہونے کی صورت میں بائیومیٹرک کے بعد کبھی بھی بحال ہوسکتا ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا بیان

لاہور: ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بائیومیٹرک نہ ہونے پراکاؤنٹس بندش کی ہدایت نہیں دی، بینک اکاؤنٹس بائیومیٹرک کرانے کی سہولت جاری رہے گی، اکاؤنٹ منجمد ہونے کی صورت میں بائیومیٹرک کے بعد کبھی بھی بحال ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بینکوں کو30 جون ڈیڈلائن بائیومیٹرک اکاؤنٹس منتقلی کیلئے دی تھی۔
بینک اکاؤنٹس بائیومیٹرک کرانے کی سہولت جاری رہے گی۔ اسٹیٹ بینک نے بائیومیٹرک نہ ہونے پراکاؤنٹس بندش کی کوئی ہدایت نہیں دی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے کی صورت میں بائیومیٹرک کے بعد کبھی بھی بحال ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب نئے مالی سال 20۔2019ء کے آغاز کے باعث آج یکم جولائی بروز پیر کو بینک ہالیڈے کے وجہ سے تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند ہیں اور کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے افسران، اہلکار، ملازمین حسب معمول دفاتر میں حاضر رہ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام د یتے رہے اور گزشتہ مالی سال کے کھاتوں کو وائنڈ اپ کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکثریتی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بھی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بینک کلوزنگ کے باعث بند رہیں جس کی وجہ سے کھاتہ داران کو اپنی رقوم نکلوانے میں سخت مشکل و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
بتایا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز بینک بائیو میٹرک تصدیق کیلئے کھلے رکھے گئے تاہم لین دین نہیں کیا گیا۔ اسی طرح حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں بھی تین روز کی توسیع کردی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی 3 روز بڑھا رہے ہیں۔ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے بیرون ملک پاکستانی ضرور استفادہ اٹھائیں۔ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم سے لوگ 3جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھا سکے ہیں۔ لیکن بینکوں کی تعطیل کے باعث ایک روز تو کم ہوگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں