They are 100% FREE.

بدھ، 3 جولائی، 2019

امریکا نے پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی بی ایل اے کو دہشت ..

پاکستان کو مطلوب اور بھارت کا حمایت یافتہ براہمداغ بگٹی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کا سربراہ ہے اور متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا

 امریکا نے پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، پاکستان کو مطلوب اور بھارت کا حمایت یافتہ براہمداغ بگٹی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کا سربراہ ہے اور متعدددہشت گرد حملوں میں ملوث رہا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو دھچکا پہنچا ہے اور پاکستان نے زبردست سفارتی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
 یہ بھی ضرور پڑھیں :وا ہ کینٹ کے مشہور منشیات کے مقدمہ میں ملزم عامر أفریدی ولد بشیر حان کو باعزت بری کر دیا۔ لزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائ کورٹ کر رہے تھے
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے دہشت کاروائیوں میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ بلوچستان لبریشن آرمی بھارت کی حمایت سے براہمداغ بگٹی اور حربیار مری کی سربراہی میں بنائی گئی تھی۔بلوچستان لبریشن آرمی گزشتہ کئی برس سے بلوچستان میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کرنے میں ملوث رہی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کی جا رہی تھی جو اب کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ امریکا کے ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ امریکی حکومت نے آج ہی بی ایل اے کا نام فارن ایسٹس کنٹرول کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یوں آج سے بلوچستان لبریشن آرمی امریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم تصور کی جائے گی۔
جبکہ امریکا کے اتحادی ممالک میں بھی بلوچستان لبریشن آرمی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ہی جانی جائے گی۔ امریکا کے اس فیصلے کے بعد براہمداغ بگٹی اور حربیار مری اب امریکا سمیت بیشتر ممالک میں پناہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ جبکہ اس تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر اب سے پابندی عائد ہوگی۔ امریکا نےبلوچستان لبریشن آرمی کے علاوہ جند اللہ کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکا کے اس فیصلے کو پاکستان کی زبردست کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ امریکا کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جبکہ چند ہی روز بعد وزیراعظم عمران خان امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں