دوحہ : پاکستان نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے بعد ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں بھی بھارت کو شکست دے دی ۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوا ۔ پاکستان کی جانب سے محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمی راوت کی ٹیم کو شکست دی۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی۔ ورلڈ ٹیم سنوکر کپ میں 18 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کی ٹیم نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے مقابلے میں بھی بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہ...
-
ا سلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری، بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، ہفتے تک مسلسل موسلادھار ...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں