They are 100% FREE.

اتوار، 7 جولائی، 2019

ن لیگ نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز پر ایک مرتبہ پھر بیان جاری کر دیا


اسلام آباد: مریم نوازشریف کی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو سے متعلق جج ارشد ملک نے اپنا موقف جاری کر دیاہے اور اس کی تردید کر دی ہے تاہم احتساب عدالت کے جج کے بیان پر ن لیگ ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آ گئی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباو کا نتیجہ ہے، جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، جج صاحب مظلوم ہیں، بار بار دباو ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے لوگوں نے جج صاحب کو رشوت کی پیشکش اور دھمکیاں دیں تو ٹرائل میں کیوں نہیں بتایا؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لے جانا چاہیں لے جائیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں