
اسلام آباد : گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے لیک کی گئی ویڈیو میں جج ارشد ملک کو دیکھایا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا تھا کہنواز شریف کے مقدمے میں ان پر دباوٴ تھا اور اب انہیں انکا ضمیر ملامت کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف بے گناہ ہے۔ اب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنی پریس رلیز جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ خدا کو حاضر ناظر کر کے شواہد کی بنیاد پر کیا تھا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقدمے کی سماعت کے دوران ان پر شدید دباوٴ
تھا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیوں کے باوجود ڈرے نہیں اور سچ کا ساتھ دیا۔ ارشد ملک نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے سچ کا ساتھ دیا، میں نے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود درست فیصلہ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ویڈیو پیش کیے جانے کے وقت حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں