
ہری پور: تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں۔
کشتی الٹنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دس کے قریب افراد کو بچایا ہے جبکہ تین افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جن ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے. خیال رہے کہ طورغر اور اس کے قریبی علاقوں کے لوگ موسمِ گرما میں تربیلا ڈیم میں پانی آنے کے بعد ہری پور تک رسائی کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ پانی پر سفر کا دورانیہ سڑک کے مقابلے میں کم ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی،کشتی میں 100 سے زائد افراد سمیت مویشی بھی سوار تھے،کشتی گاﺅں برگ سے گاﺅں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ،کشتی پر سوار افراد خواتین ،بچے اور مرد شامل ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں