
ملازمہ کے قبضے سے 2700ڈالرز، 55ہزار 720 درہم، 21 ہزار بھارتی، 240 سری لنکن روپے، 2 کلو سونا اور21 لاکھ روپے نقدبرآمدہوئے ہیں، پولیس
کراچی: - این این آئی۔ 07 جولائی2019ء) کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں صفائی کرنیوالی ماسی گھر کا صفایا کرکے کروڑ پتی بن گئی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی، 2 کلو سونا اور 21 لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے جیل کی بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر میں تیس سال سے کام کرنے والی ملازمہ رضیہ نے گھر سے دو
کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ لیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پر، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ آ گئی، دیکھ کر عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
ملازمہ کے قبضے سی2700ڈالرز، 55ہزار 720 درہم، 21 ہزار بھارتی، 240 سری لنکن روپے، 2 کلو سونا اور21 لاکھ روپے نقدبرآمدہوئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : مبینہ ویڈیو عدالتی نظام پر سوالیہ نشان، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،سینیٹر سراج الحق کا چیف جسٹس سے مطالبہ
ملازمہ رضیہ نے واردات کے بعد گجراتی زبان میں مالکوں کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا۔ خط میں ملازمہ نے دعوی کیا تھا کہ چاہے جتنے کیمرے لگانے ہیں لگالو تم مجھے پکڑ نہیں سکتے، میں نے آپ کے گھر پہلے بھی چوری کی تھی۔پولیس نے چوبیس گھنٹے میں ملزمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا، پولیسکے مطابق ملزمہ نے گلشن معمار میں سات کمروں کا گھر بنا رکھا ہے۔ ہر کمرے میں اسپلٹ اور ایل سی ڈی بھی لگی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں