They are 100% FREE.

ہفتہ، 4 اگست، 2018

عمران خان سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی ، وہ میرے والد کی جگہ ہیں

                                                 

اداکارہ میرا نے عمران خان کو والد کا درجہ دے دیا

لاہور ( تازہ ترین۔ 04 اگست 2018ء) : اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی فلمسٹار میرا نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو والد کا درجہ دے دیا ۔ میڈیا نمائندے نے اداکارہ میرا سے سوال کیا کہ اگر آپ کو عمران خان سےشادی کرنے کا موقع ملا تو کیا آپ اُن سے شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ میرا نے جواب دیا کہ میں عمران خان کو کبھی بھی شادی کی پیشکش نہیں کرنا چاہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک لیڈر ہونے کی حیثیت سے عمران خان صاحب کی عزت کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں ان کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ میری اور اُن کی عمر میں کافی فرق ہے اور عمران خان میرے والد کی جگہ ہیں۔ میڈیا نمائندے نے سوال کیا کہ اگر عمران خان آپ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں تو کیا آپ ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں گی ؟ جس پر فلمسٹار میرا نے کہا کہ اگر باپ ہونے کی حیثیت سے عمران خان اپنی بیٹی کو ایسی کوئی پیشکش کریں گے تو میں سوچ سکتی ہوں۔            
                                                             اداکارہ میرا کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:


 یاد رہے کہ اداکارہ میرا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو اس سے قبل کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کر چُکی ہیں۔
میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انہیں نئے پاکستان میں نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمسٹار میرا نے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے بھی مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں فوری طور پر ان سے شادی کی حامی بھرلوں گی۔ یہی نہیں بلکہ اُس وقت میرا نے عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شادی کے لباس کے لیے ڈیزائنر تک کا نام بھی بتا دیا تھا۔ لیکن اب عمران خان کے متوقع وزیر اعظم بنتے ہی میرا کے تو تیور ہی بدل گئے اور انہوں نے عمران خان کو اپنے باپ کی جگہ قرار دے دیا۔

ضرور پڑھیں:الیکشن 2018، پاکستان میں افغان شہری کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کا انکشاف، ایسی خبرآگئی کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں