They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 اگست، 2018

وزیراعظم عمران خان کا اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ سرکاری رہائش گاہ کا دورہ


وزیر اعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم آفس آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیراعظمعمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی امور پر بریفنگ حاصل کرنے کے بعد اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی نئی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئی رہائش گاہ دو کمروں پر مشتمل ہے۔
نئی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے بعد بشریٰ بی بی واپس بنی گالہ روانہ ہو گئیں۔یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،پارلیمانی رہنما، ملکی و غیر ملکی مہمان اور پاکستان تحریک انصافکے رہنماؤں سمیت عمران خان کے قریبی دوست شریک تھے۔
تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹ نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک تھے۔
نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی تیسری اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔
حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیے جس کے بعد نو منتخب وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان176 ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں